11 اگست 2012 - 19:30

حلب کے علاقے میں عوام اور قبائل کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کامیابی سے جاری ہے جبکہ فوج نے صلاح الدین کے علاقے سے دہشت گردوں کو مار بھگایا ہے اور اس علاقے کی اکا دکا دہشت گردوں سے مکمل صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حلب میں اکا دکا مسلح دہشت گرد بعض عمارتوں میں موجود ہیں جنہيں ہلاک یا گرفتار کرنے کے لئے فوجی کاروائی جاری ہے اور آئندہ چند روز میں ہی حلب میں مکمل امن قائم ہوجائے گا۔دریں اثناء حلب کا علاقہ "باب الحدید" ابھی تک دہشت گردوں کے زیر قبضہ ہے اور اس علاقے میں انصار نامی ٹولے نے عوام میں سے متعدد افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا ہے۔ شام کی فوج کا صلاح الدین نامی علاقے میں داخلہ فوج کی ایک بڑی کاروائی کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے جس کے ذرائع ابلاغ نے "ام المعارک" (معرکوں کی ماں) کا نام دیا ہے۔ شام کی فوج نے صلاح الدین کے علاقے میں ترک، سعودی، افغانی اور پاکستانی، لیبیائی اور مصری دہشت گردوں کو قتل کیا یا گرفتار کیا جبکہ حلب میں ایک ترک جرنیل اور ایک دوسرے ترک اعلی فوجی افسر نیز سعودی فوجی افسروں کی گرفتاری بھی عمل میں آچکی ہے جن سے دمشق میں تفتیش ہورہی ہے۔ اور سینکڑوں عام دہشت گرد بھی گرفتار ہونے والوں میں دکھائی دے رہے ہیں۔ شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے تک کاروائیاں جاری رہیں گی جبکہ ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ شامی افواج نے ترکی کے ساتھ سرحدی پٹی کو بھی دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کاروائی کا آغاز کررکھا ہے۔

.......

/169-110